منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا کہ آٹھ جنوری سے اب تک خام تیل کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ آج لندن برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر سینتالیس سینٹ اضافےکے ساتھ 81 ڈالر 23 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت ایک ڈالر پچپن سینٹ اضافے کے ساتھ اٹھہتر ڈالر بارہ سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکا کی جانب سے روس پر پابندیاں لگانا بتایا جارہا ہے، جس کے باعث اس نے تیل کی قیمتوں کی سطح کو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر دھکیل دیا ہے۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نئے اقدامات امریکی ٹریژری کی طرف سے لاگو کیے جا رہے ہیں، تاکہ روس کی سب سے بڑی تیل کمپنیوں، جیسا کہ Gazprom Neft اور Surgutneftegas پر پابندیاں لگائی جائیں، اس میں روسی تیل کی نقل و حمل میں شامل اضافی 183 بحری جہاز بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں