منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستان کو پہنچنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کےدرآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی درآمدی ممالک کیلئے انتہائی فائدہ مندہے ۔ 

ماہرین کے مطابق پاکستان اپنا 80 فیصد تیل غیر ملکی ذرائع سے درآمد کرتا ہے، اس سے پاکستان کےدرآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔

معاشی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

خیال رہے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔

مزید پڑھیں : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ،حکومتی اتحادی جماعت نے بڑا مطالبہ کردیا

یاد  رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہوشرباکمی ریکارڈ کی گئی ، ایشیائی منڈیوں میں خام تیل میں ستائیس فیصد سے زائدکی کمی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت تیس ڈالر سے بھی کم ہوگئی۔

دوسری جانب ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت تیس ڈالرفی بیرل سےنیچےآگئی تاہم بعدمیں اس میں ریکوری دیکھی گئی، امریکی خام تیل کی قیمت بتیس ڈالرچوہترسینٹ فی بیرل اور برینٹ خام تیل کی قیمت میں چھتیس ڈالرانتالیس سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ اوپیک اورروس کےدرمیان پیداوارسےمتعلق معاہدہ نہ ہوناہے جبکہ سعودیہ عرب نےایشیائی،یورپی اورامریکی خریداروں کیلئےخام تیل کی برآمدای قیمتوں میں دس فیصدکمی کی ہے ، جس کے باعث سعودی اور روس کےدرمیان قیمتوں پرتجارتی جنگ کاخدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں