جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم،

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں، اعداد و شمار نے شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا ہے، جس سے معاشی نمو کم ہوسکتی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اپریل کی ترسیل کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر منگل کو 1.2 فیصد گراوٹ کے بعد 0242 جی ایم ٹی تک 2 سینٹ سے بڑھ کر 83.07 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے کروڈ فیوچر اپریل کے لیے ایک سینٹ کم ہوکر76.35 ڈالرفی بیرل رہا اور مارچ کا ڈبلیو ٹی آئی معاہدہ منگل کو 18 سینٹ کی کمی سے ختم ہوگیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یو ایس فیڈرل بدھ کو اپنی تازہ ترین میٹنگ کے منٹس جاری کرے گا، جس سے تاجروں کو اس بات کا اشارہ ملے گا کہ اعلیٰ حکام شرح سود کا کیا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے تیل استعمال کرنے والے ملک امریکہ سے متعلق دیگر اقتصادی رپورٹس نے کچھ پریشان کن علامات ظاہر کی ہیں، جس کے مطابق موجودہ فروخت اکتوبر2010 کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

اس بارے میں اے این زیڈ بینک کے سینئر عہدیدار ڈینیئل ہائنس نے کہا کہ تیل کی قیمتیں دباؤ میں آگئی ہیں کیونکہ کمزور معاشی اعداد و شمار نے ترقی یافتہ معیشتوں کی طلب کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے اور قیمتوں میں مزید اضافہ تیل کی طلب کو کم کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود کی بلند شرحیں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رکھتی ہیں، جس سے دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت والا تیل زیادہ مہنگا ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں