تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

آئل ٹینکر الٹ گیا، لوگوں نے ہزاروں لیٹر تیل لوٹ لیا

آئل ٹینکر الٹنے پر شہری تیل لوٹنے کے لیے بڑے بڑے برتن لے کر پہنچ گئے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ضلع پالناڈو میں پیش آیا جہاں ہزاروں لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر چنئی سے حیدرآباد جارہا تھا کہ آدنکی شاہراہ پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے بعد تیل کا اخراج شروع ہو گیا۔

واقعے کے بعد مقامی آبادی کے افراد بڑے بڑے برتن لے کر پہنچ گئے اور ہزاروں لیٹر کھانے کا تیل برتنوں میں بھر کر لے گئے۔

پولیس نے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی جو ناکام رہی پولیس کی اسی تگ و دو کے دوران شہری تیل لوٹ کر لے گئے۔

اس واقعے کے ساتھ ہی شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گیا اور کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کرین کی مدد سے ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر راستہ کلیئر کروایا۔

Comments

- Advertisement -