کراچی : آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی قلت خدشہ پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کیخلاف آج سے گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ترسیل معطل رہے گی۔
آئل ٹینکرزمالکان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں ہوگی اور مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رکھی جائے گی۔
ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، مطالبہ ہے میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو پورا کیا جائے۔
دوسری جانب چیئرمین آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن شمس شاہوانی نے ہڑتال سےاظہارلاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک وقوم اور حکومت کے ساتھ ہیں۔
میرشمس شاہوانی نے آئل ٹینکرز مالکان کو تمام ڈپوز سے سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔