تازہ ترین

اوکاڑہ: پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں 5 ڈاکو مارے گئے جب کہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے تھانہ شاہ بھور کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران 5 ڈاکو ہلاک جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مارے جانے والے ڈاکووں نے رات گئے پاکپتن میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر کو شہید جبکہ دو کانسٹیبل کو زخمی کر دیا تھا اس دوران ایک ڈاکو مارا گیا تھا جب کہ باقی ڈاکو فرار ہوکر اوکاڑہ کی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پولیس نے اوکاڑہ کے علاقے تھانہ شاہ بھور کی حدود میں گھیراؤ کرلیا جہاں مقابلے میں مزید چار ڈاکو مارے گئے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مارے جانے والے ڈاکووں کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان، بھاری مقدار میں اسحلہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ فرقان اسلام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ فرارڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کراس فائرنگ کے دوران ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -