تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

یاسرعرفات کے قریبی ساتھی کی 17 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی

بیت المقدس: مرحوم یاسر عرفات کی تحریک فتح کے اہم رکن فواد شوباکی کو 17 سال بعد اسرائیل جیل سے رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید معمر ترین فلسطینی قیدی پر ایران سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا الزام میں گرفتار کیا تھا۔

سزا مکمل کرنے کے بعد فواد شوباکی کو اسرائیل کی عسقلان جیل سے رہا کیا گیا اور انہیں ایمبولینس کے زریعے حیبرون شہر منتقل کیا گیا جہاں اہل خانہ اور دیگر افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار دو میں گرفتار ہونے والے فواد شوباکی کو امریکی اور برطانوی نگرانی میں رکھا گیا بعد ازاں دو ہزار چھ میں اسرائیلی فورسز نے جیل پر دھاوا بولا اور شوباکی کو اسرائیل منتقل کرتے ہوئے فوجی عدالت میں ان پر مقدمہ چلایا اور سزا سنادی گئی۔

رہائی کے بعد فواد شوباکی اپنے قریبی ساتھی مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے مقبرے پر پہنچے جہاں فلسطینی حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا، چھوٹے بچوں نے تحریکِ فتح کا جھنڈا تھام رکھا تھا جبکہ خواتین نے ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر فواد شوباکی کی نوجوانی کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔

یاسر عرفات کے مقبرے پر دعا کرنے کے بعد فواد شوباکی نے مرحوم فلسطینی رہنما کی مزاحمت کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس راستے پر چلیں گے جو یاسر عرفات نے ہمارے لیے طے کیا تھا، ہم ان کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے، ہمارے وطن، ہمارے لوگوں اور شہدا کی بات آئے تو ہماری جانیں بے وقعت ہیں۔

Comments

- Advertisement -