تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈل غیرمعیاری نکلے

ٹوکیو اولمپکس میں فاتح کھلاڑیوں کو دئیے جانے والے گولڈ میڈل غیرمعیاری نکلے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے جمناسٹک ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے چین کی ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل جھڑنا شروع ہوگیا۔

ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گولڈ میڈل کا رنگ جگہ جگہ سے اتر رہا ہے، خدشہ ہے کہ مکمل میڈل ہی خراب نہ ہوجائے۔

ٹرامپولین جمناسٹکس ایونٹ جیتنے والی چینی اسٹار ژو ژیوئنگ نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایسی تصاویر شیئر کیں جس میں بظاہر اوپر سے بائیں جانب اس کے کچھ حصے دکھائی دیتے ہیں۔

The medal appears to show parts of it coming away on the top left side. (Weibo)

ایتھلیٹ نے تصاویر کے ساتھ لھا کہ ’اولمپک تمغہ تھا تمہارا تمغہ، اس طرح چھلک رہا تھا؟

تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد ژو نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں وضاحت کی گئی کہ اس نے ایک ’چھوٹا نشان‘ دیکھا ہے جسے وہ شروع میں تھوڑا سا گندگی سمجھتی تھیں۔

چینی ایتھلیٹ نے بتایا کہ لیکن جب انہوں نے یہ تمغہ دیکھا تو اس پر نشان بڑا ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -