پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’یشما گل جس سے شادی کریں گی وہ خدا کا خوف ہی کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عمیر رانا کا کہنا ہے کہ یشما گل جس سے بھی شادی کریں گی وہ خدا کا خوف ہی کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں سینئر اداکار عمیر رانا سے یشما گل کے بیان پر رائے دینے کا کہا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خدا کا خوف رکھنے والے شخص سے شادی کروں گی۔

عمیر رانا نے کہا کہ جہاں تک میں یشما کو جانتا ہوں تو واقعی وہ جن سے بھی شادی کریں گی وہ خدا کا خوف کرے گا۔

- Advertisement -

ایک انٹرویو میں جب میزبان نے یشما گل سے پوچھا تھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے یشما گل نے کہا تھا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔

شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔

یشما گل کے مطابق والدہ نے گھریلو ملازمہ سے میری دوست کا نام مانگا تاکہ وہ اس سے بات کر کے مجھے کزن سے شادی کیلیے راضی کر سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں