تازہ ترین

’عمان ایئر نے کرایوں میں بڑی کمی کردی‘

عمان ایئر کی جانب سے مسافروں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، ایئر لائن نے اپنی تازہ ترین گلوبل سیل مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان ایئر کی جانب سے چلائی جانے والی یہ مہم 28 ستمبر تک جاری رہے گی، یہ مہم اپنے معزز صارفین کو کئی دلچسپ بین الاقوامی مقامات پر بچت فراہم کرنے کے لیے ایئر لائن کی جاری لگن کا حصہ ہے۔

گلوبل سیل مہم کے باعث اکانومی کلاس کے کرایوں پر 20% اور بزنس کلاس کے کرایوں پر 15% تک رعایت دی جائے گی۔

ڈومیسٹک سیکٹر، انٹر لائن سیکٹر، کوڈ شیئر پارٹنرز، جدہ اور مدینہ شامل نہیں ہیں، جبکہ دیگر شرائط و ضوابط لاگو ہوتے ہیں۔ پروموشن 15 مارچ 2024 تک سفر کے لیے درست ہے اور اس میں صرف ریٹرن فلائٹس کو شامل کیا گیا ہے۔

ایئر لائن کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ مہمان ایوارڈ وننگ آن بورڈ سروس، حقیقی عمانی مہمان نوازی اور ایئر لائن کے مسقط مرکز کے ذریعے ہموار رابطے سے بھی فیضیاب ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب ملائیشین ایئر لائن باٹک ایئر نے کراچی اور کوالالمپور کے درمیان اگلے ماہ سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے لیے پروازوں کی شاندار کامیابی کے بعد باٹک ایئر نے کراچی اور کوالالمپور کے درمیان نئی خدمات کا اعلان کیا ہے مذکورہ ایئر لائن ہفتہ میں تین بار پروازیں چلائے گی۔

ائیر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازوں لا باقاعدہ کا آغاز کر رہی ہے۔

ملائیشیا کی ایئر لائن باٹک ایئر کے اعلامیے کے مطابق باٹک ائیر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ ملائیشیا کی باٹک ایئر نے اسٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کے لیے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ملائیشیا کی باٹک ایئر کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ایئر لائن کے تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے اور ساتھ ہی کاروبار اور تفریحی سفر کے مواقع فروغ دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -