عمان نے ہمسایہ ممالک سے ملحقہ سرحدیں کھول کر شہریوں کو آمد و رفت کی اجازت دے دی۔
عمانی میڈیا کے مطابق وزیر صحت احمد السعیدی نے سپریم کمیٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سلطنت نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ متصل بری سرحدیں کھول دی ہیں۔
انہوں نے کہ عمانی شہریوں اور رہائشی اجازت نامے کے حامل افراد ان بری راستوں کا استعمال کرتے ہوئے آمد و رفت کر سکتے ہیں۔
وزیر صحت نے واضح کیا کہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ ہی شہریوں کو سلطنت سے باہر جانے اور واپس آنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے اختتام تک پہلے مرحلے میں دستیاب ہونے والی کورونا ویکسین 40 فیصد آبادی تک مہیا کی جاسکے گی۔
وزیر صحت نے بتایا کہ عمان نے ویکیسن کا ذخیرہ کرنے کے لیے انتظامات کر لیے ہیں اورعالمی سطح پر ویکسین کی دستیابی کی صورت میں 40 فیصد آبادی کو ویکیسن مہیا کی جائے گی۔