بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

عمان میں عام تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: سلطنت عمان میں قومی دن کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک عمان میں نیشنل ڈے کی مناسبت سے 25 اور 26 نومبر کو عام تعطیل ہوگی۔ ان چھٹیوں کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 25 نومبر بروز بدھ اور 26 نومبر(جمعرات) کو نجی اور سرکاری شعبوں میں سرگرمیاں معطل رہیں گی، شہری گھروں میں قومی دن کی چھٹیاں منائیں گے۔

- Advertisement -

جبکہ 29 نومبر اتوار سے روزمرہ زندگی معمول پر آجائے گی۔

خیال رہے کہ عمان کے نیشنل ڈے کو عیدالوطنی کا نام بھی دیا جاتا ہے، رواں قومی دن 18-نومبر کو منایا جائے گا، اس موقع پر ملک کو سجانے کا کام جاری ہے جبکہ مرکزی تقریب مسقط میں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں