اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو 6 مقدمات میں راہداری ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی پشاور ہائی کورٹ نے چھ مقدمات میں 14 اپریل تک راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر عمرب ایوب آج  پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے سامنے پیش ہو گئے، پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی 14 اپریل تک 6 مقدمات میں راہداری ضمانت منظورکرلی ان کے خلاف پنجاب کے شہروں میانوالی، فیصل آباد اور لاہور میں مقدمات درج ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پربوگس کیسز بنائے گئے، ہم ان کیسز کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر اٹھائیس کے قریب ایف آئی آر اور پچانوے سے زائد چارجز ہیں، مقدمات میں قتل، اقدامات قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں جسکے مطابق میں ایک ہی وقت میں مختلف جگہوں پر موجود تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام بوگس کیسز کا سامنا کریں گے اور بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت تمام ورکرز کو جیل سے رہا کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اورپنجاب میں جعلی حکومت بنائی گئی ہے، صدر کے انتخابات غیر قانونی غیر آئینی ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں