ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

حکومت کی مشروبات اور سگریٹ پر نیا ٹیکس لگانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مشروبات پر اور تمباکو پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

مشروبات پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور آئےگی، مضر صحت میٹھے مشروبات اورتمباکو پر ٹیکس لگانےکی تجویز ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں کھاد کے کارخانوں کیلئے لیٹ پی منٹ سرچارج کی سمری زیرغورآئیگی اور پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔

ای سی سی پاورڈویژن اخراجات کیلئے 3کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی سمری پر غور کرے گی جبکہ ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر اور طلب پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں گندم درآمد سے متعلق چھٹا ٹینڈر کھولنے کی منظوری دی جائے گی اور افغانستان کوگندم کی فراہمی کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹریٹیجک اسٹیٹ پالیسی فریم ورک اور پاک فضائیہ اہلکاروں کیلئے سکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کی سمری پر بھی غور کرے گی۔

ایجنڈے میں تیل و گیس میں خودکفیل کےپی اضلاع میں گیس نیٹ ورک بحالی کی منظوری اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کےدوسرے مرحلے کی منظوری بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں