پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔
عمر شہزاد ایک ماڈل اور اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ڈراموں اور شو تماشا کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اداکار نے بھی اس سال شادی شدہ کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور یہ ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز تھا۔
View this post on Instagram
عمر شہزاد نے اپنی زندگی کا یہ سفر شروع کرنے کے لیے اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ مدینہ منورہ کے روحانی مقام کا انتخاب کیا، جوڑے نے مدینہ منورہ میں نکاح کرنے کے بعد مسجد الحرام میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور انہی تصاویر سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اداکار نے اب اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہے، ویڈیو کا آغاز مدینہ منورہ ویو سے ہوا جسکے بعد دلہن اور دولہا کی سادگی سے انٹری، نکاح نامے پر دستخط، دعائیہ لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں قبول ہے کے الفاظ کیساتھ اس لمحے کو بابرکت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ، ’نکاح کا سفر مدینہ سے، آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔’
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات اس نوبیاہتا جوڑے کو نئی زندگی کا آغاز کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عمر شہزاد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سالار پاشا‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، بابر علی، ارجمند رحیم، سلمیٰ حسن، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔