بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

گاڑی روکنے کا اشارہ کرنے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ کیا کیا؟ دلخراش ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں گاڑی روکنے کا اشارہ کرنے پر کار ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کے اوپر گاڑی چڑھا دی، خوش قسمتی سے وہ بونٹ کے اوپری حصے میں پھنسے رہے جس کے باعث جان بچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا، ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کے اوپر گاڑی چڑھائی لیکن وہ بچ گئے اور کار کے بونٹ پر جاگرے جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اہلکار نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، اس سے پہلے کہ وہ ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات مانگتے اور چالان کرتے ڈرائیور نے اہلکار کے اوپر گاڑی دوڑا دی، وہ چلتی گاڑی میں دو کلومیٹر تک بونٹ پر پھنسے رہے جس کے بعد گر پڑے۔

اس واقعے میں ٹریفک اہلکار کے جسم پر معمولی چوٹیں آئیں، خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔

گاڑی کے ڈرائیور نے ناصرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ اہلکار کی جان لینے کی بھی کوشش کی، جس کے تحت ملزم کے خلاف اقدام قتل کا بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں