جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی ہدایت پر میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کیلئے کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات سے متعلق 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا قیام پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سےخط کے بعد کیا گیا، کمیٹی شفقت محمود، فردوس عاشق، شہزاداکبر، شہبازگل و دیگر پر مشتمل ہو گی۔

خط میں میڈیا انڈسٹری کےلئےحکومت کی جانب سےسپورٹ کی درخواست کی گئی تھی جب کہ کمیٹی کو پیش سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل کاحل کرنےکا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے درپیش چیلنج سے نمٹنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، صحافی اور میڈیا ورکرز بھی ہراول دستےکا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ میڈیا ورکزر کے تحفظ اور انڈسٹری کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں