جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

افغانستان کے معاملے پر ترک صدر نے عالمی برادری کو جھنجھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام سے منہ موڑ کر انہیں اپنی قسمت پر نہیں ‏چھوڑ سکتی۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے افغانستان کے موضوع پر منعقدہ ’ جی 20 ہنگامی سربراہی اجلاس‘ میں ‏ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی اور اس موقع پر اظہارخیال کیا۔

صدر اردوان نے کہا کہ عالمی برادری افغان عوام سے منہ موڑنے اور انھیں اپنی قسمت پر چھوڑنے کی متحمل نہیں ‏ہو سکتی افغانستان میں پائیدار امن عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ ‏

انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں ایک مخلوط حکومت کے قیام میں طالبان کی مدد کرنا چاہیے بین الاقوامی ‏برادری کو افغان عوام کی طرف سے پشت موڑنے اور اس ملک کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑنے جیسی کوئی ‏آسائش حاصل نہیں ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ افغانستان کے حالات نقل مکانی کے خطرے میں اضافہ کررہے ہیں ترکی 50 لاکھ ‏مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جس میں سے 36 لاکھ شامی مہاجر ہیں۔ ہم افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا ‏سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں