تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

’رمضان میں پنجاب کے ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو مفت آٹا ملے گا‘

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں صوبہ پنجاب کے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی نگراں حکومت کی رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار غریب کے لیے رمضان المبارک میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ اس ماہ مقدس میں پنجاب بھر کے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تسیم کیا جائے گا اور یہ تقسیم صوبے کے ساڑھے 8 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائیگی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مفت آٹے کی یہ تقسیم 25 شعبان سے شروع کی جائیگی جو 25 رمضان تک جاری رہے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے علاوہ آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزار پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے اور آٹے کی فراہمی میں چوری روکنے کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں ہوگا۔ مفت آٹا اسکیم میں لوگ اپنی اہلیت ایس ایم ایس کے ذریعے جانچ سکیں گے جب کہ وفاقی حکومت دیگر صوبوں کو بھی اس پروگرام میں معاونت فراہم کرے گی۔

Comments