اسلام آباد : ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کے تحت رواں سال چینی کمپنوں کی بیرون ممالک سرمایہ کاری تینتیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطبق چین کا منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ اڑسٹھ ممالک تک پھیلا ہوا ہے اور سی پیک اس کا ایک حصہ ہے، چین کے اڑسٹھ ممالک میں اس منصوبے کے تحت مرجرز اینڈ ایکیوزشنز ہورہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان معاہدوں کا حجم تینتیس ارب ڈالر ہو گیا ہے جبکہ دوہزار سولہ کے اختتام پر یہ حجم اکتیس ارب ڈالر تھا، رواں سال چین ایک سو نو ڈیلز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چینی صدر نے ون بلیٹ ون روڈ منصوبے کے تحت ایک سو چوبیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، چین سنگاپور کی بڑی لاجسٹک کمپنی اور ابو ظہبی کی آئل کمپنی بھی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ون بیلٹ منصوبہ میں وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا پاکستان، خلیجی ممالک، یورپ اور افریقہ شامل ہیں۔ منصوبے کا آغاز 2013 میں کیا گیا تھا۔