جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ایک آنکھ والی سمندری مخلوق کی خوفناک تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشیا میں ایک آنکھ والی البینو نسل کی عجیب و غریب شارک دریافت ہوئی ہے، جو پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی مرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک آنکھ والی حیرت انگیز گوشت خور مچھلی انڈونیشیا کے سمندر سے برآمد ہوئی ہے جسے کچھ مچھیروں نے دریافت کیا تھا۔

مچھیرےنے شکار کےلیے سمندر میں جال بچھایا تو البینو نسل کی شارک جال میں پھنس گئی، جس کے پیٹ سے تین بچے برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بچے تو نارمل تھے لیکن تیسرا بچہ عجیب و غریب تھا جس کی ماتھے پر صرف ایک آنکھ تھی اور اس کا رنگ بھی دودھ جیسا تھا۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ ایک آنکھ والاشارک کا عجیب و غریب بچہ کچھ دیر بعد مرگیا تھا۔

واضح رہے کہ 2011 میں بھی امریکا سمندر سے بھی ایسی ہی انوکھی شارک پکڑی گئی تھی جس کےپیٹ سے ایک آنکھ والا بچہ پیدا ہوا تھا اور وہ بھی کچھ دیر بعد مر گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شارک سے جنم لینے والا ایک آنکھ والا بچہ البینو شارک میں پائی جانے والی خاص بیماری کا نتیجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں