فیصل آباد : کلین اینڈگرین مہم میں پاکستان ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے تیار ہے ، آج فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں 1 لاکھ پودے لگائےجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی ماحولیاتی تبدیلی کےحوالےسےشجرکاری مہم جاری ہے، آج فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں 1 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے شروع کی گئی شجرکاری مہم کے تحت آج ضلع فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں بیک وقت 1 لاکھ پودے لگا کر شجر کاری کی جائے گی۔ pic.twitter.com/ePdCS3nVn9
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 27, 2021
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کلین اینڈگرین مہم کےتحت ایک لاکھ پودےلگائےجارہےہیں اور ایک لاکھ پودےلگاکرعالمی ریکارڈبنانےجارہےہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک 8لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ کلیم شہیدپارک میں 20ہزارپودےلگائےگئے، اس دوران شجر کاری مہم میں اسکولز کےبچوں کی بڑی تعدادشریک ہوئے جبکہ پودےلگانےکی مہم بڑی اسکرین پردکھائی جارہی ہے۔
یاد رہے رواں ماہ 15 اگست کوپاکستان نےایک منٹ میں50ہزارپودےلگانےکاورلڈریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارت کواس ریکارڈسےمحروم کردیا تھا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔