تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چاند کا ٹکڑا 20 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کےلیے پیش

کراچی : صحرائے اعظم سے ملنے والے فٹبال کے سائز جتنے پتھر کی قیمت بیس لاکھ پاؤنڈ مقرر کردی گئی، یہ کوئی معمولی پتھر نہیں بلکہ زمین پر ملنے والا چاند کا پانچواں بڑا ٹکڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں نا کہ دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپٹر پھاڑ کر دیتا ہے، لیکن ملتا بہت ہی نصیب والوں کو ہے، ایسا ہی واقعہ صحرائے اعظم سے ملنے والے پتھر کا ہے جس کی قیمت کروڑوں روپے مقرر کی گئی ہے۔

جی ہاں یہ کوئی معمولی پتھر نہیں بلکہ ساڑھے 13 کلو وزنی چاند کا پانچواں بڑا ٹکڑا ہے جسے اب فروخت کےلیے پیش کیا گیا ہے، یہ پتھر حجم کے اعتبار سے فٹبال کے سائز جتنا ہے جو کسی سیارچے سے ٹکرا کر زمین پر آگرا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نایاب پتھر کو خریدنے کے خواہش مند افراد یا شخص کو 20 لاکھ پاؤنڈ (40 کروڑ 12 لاکھ 91ہزار سے زائد) کی خطیر رقم خرچ کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : شہری کو ہیرے جواہرات سے زیادہ قیمتی شے مل گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چاند کے اس نایاب پتھر کے ساتھ ساتھ 13 شہابی پتھر بھی نیلامی کےلیے پیش کیے فروخت کےلیے پیش کیے جائیں گے جن کی قیمت 14 لاکھ پاؤنڈ یعنی 28 کروڑ 9 لاکھ سے زائد کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -