تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

امریکا، چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سنگل انجن طیارہ ایس آر 22 گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت باپ اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ گھر پر موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹادیا گیا ہے۔

طیارے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

عینی شاہد پادری مکاہ لاگ کا کہنا ہے کہ طیارہ فوتھل بائبل چرچ کی پارکنگ سے بالکل ہی نیچے آگیا تھا جس کی وجہ سے لوگ خوفزد ہوگئے تھے۔

مکاہ لاگ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک زور دار آواز سنائی دی، دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دینے لگے، یہ سارا منظر ہمارے لیے بہت خوفناک تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -