12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی : پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑا ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ناظم آباد میں غیر قانونی پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر تین میں پانی کی غیرقانونی لائن ڈالنے سے روکنے پر جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کلہ مقتول عاصم جاں بحق اور اسکا بھائی نوید زخمی ہوا، جبکہ دوسرا زخمی شخص شعیب مخالف پارٹی کا ہے۔

- Advertisement -

مقتول کے بھائی زخمی نوید نے بتایا کہ علاقے میں میں بلڈر غیر قانونی طور پر پانی کی لائن لگا رہا تھا، علاقہ مکینوں نے جب منع کیا تو بلڈر نعمان، اویس اور اس کا والد جھگڑنے لگے۔

نوید نے مزید بتایا کہ بلڈر نعمان اور اویس اپنے متعدد ساتھیوں کے ساتھ مسلح ہوکر آئے اور علاقہ مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مقتول کے بھائی کے مطابق ایک گولی میرے سر کو چھوتی ہوئی بھائی کو لگی جبکہ زخمی شعیب بلڈر کا ساتھی ہے، جو اپنی ہی گولی سے زخمی ہوا، جس کے بعد ملزمان 5 موٹرسائیکلیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

بھائی نوید کا کہنا تھا کہ بلڈر اور اس کے ایک ساتھی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے جبکہ بلڈر نعمان اور اویس ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلڈرکے ساتھی اور اہل محلہ ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کررہے ہیں، جھگڑے کے دوران فائرنگ بھی ہورہی ہےاور اچانک ایک گولی چلتی ہے اور چیخ و پکار شروع ہوجاتی ہے تاہم فوٹیج میں بلڈر اور اسکے ساتھی کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔.

پولیس نے کراچی کے ناظم آباد نمبر 3 میں بلڈر کی اہل محلہ پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ مقتول شہری کےبھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ علاقے میں بلڈر نعمان اوردیگر پانی کی غیرقانونی لائن ڈال رہےتھے، منع کرنے پر ملزمان نےتشددکیااورفائرنگ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں