تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایک روپے کا سکہ 10 کروڑ روپے میں فروخت کیوں ہوا؟

بہت سے لوگوں کو پرانے سکے اور نوٹ جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے اور اسے خریدنے کے لیے وہ خطیر رقم بھی خرچ کردیتے ہیں۔

بھارت میں ایک روپے کا نایاب سکہ 10 کروڑ روپے میں آن لائن نیلامی کے دوران فروخت ہوگیا، سکے کے کروڑوں روپے میں فروخت ہونے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک روپے کا سکہ حال ہی میں 10 کروڑ روپے میں خریدا گیا کیونکہ یہ بھارت میں برطانوی راج کے دوران 1885 میں جاری کیا گیا تھا۔

بھارت میں کئی ویب سائٹس ہیں جہاں لوگ اپنے پرانے اور نایاب سکے آن لائن فروخت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کھوٹا سکہ ہزاروں روپے میں فروخت

ویب سائٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صاف بنیادی تفصیلات جیسے نام، پتہ، ای میل، فون نمبر وغیرہ درج کرکے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں، رجسٹرڈ ہونے کے بعد خریدار بیچنے والوں سے رابطہ کریں گے اور پھر وہ مطلوبہ رقم پر بولی لگا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک پاؤنڈ کا سکہ 205 پاؤنڈ (48 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا تھا، سکہ سنہری دھات پر مشتمل تھا۔

اس سے قبل جون میں 1933 کا امریکی سکہ 18.9 ملین ڈالر (یعنی 138 کروڑ روپے) میں نیویارک میں ایک نیلامی میں فروخت ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -