جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

زلزلے کے جھٹکے، لڑکی گھبراہٹ کا شکار ہو کر دم توڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو آنے والے زلزلے سے در ودیوار ہل گئے جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ستر افراد زخمی ہو گئے۔

چودہ سال کی لڑکی گھبراہٹ کے سبب حرکت قلب بند ہونے سے دم توڑ گئی۔

ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر کہا کہ ایک 14 سالہ لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی، بتایا گیا کہ لڑکی گھبراہٹ کا شکار ہوئی تھی۔

ترکیہ کے انسداد ہنگامی حالات وآفات کے ادارے نےبتایا کہ زلزلے کا مرکز ساحلی شہر مارمارس سے دس کلومیٹر دور تھا اور گہرائی اڑسٹھ کلومیٹر تھی۔

ترکیہ کے منیسا، ازمیر اور دیگر صوبوں میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے اور متعلقہ ادارے نقصانات کا جائزہ لے رہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں