منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

’دواؤں کی قیمتیں بڑھائی جائیں‘ حکومت کو ایک ہفتے مہلت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن )پی پی ایم اے) نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پی ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت دواؤں کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرے اگر دواؤں کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو فیکٹریاں بند کر کے احتجاج ہو گا۔

پی پی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ، صحت، سی ای او ڈریپ کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ ہوا ہے ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پرفیکٹریاں چلانا ممکن نہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق خام مال کی قلت پرادویہ سازی میں مشکلات درپیش تھیں قیمتیں نہ بڑھانے پر دواؤں کی مزید قلت پیدا ہو گی جب کہ ایل سیز نہ کھلنے سے ادویہ سازی میں مشکلات کا سامنا ہے، دواؤں کی قیمتیں نہ بڑھانے پر انڈسٹری بند ہو جائے گی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں