اشتہار

کراچی: وَن ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد کی سڑکوں پر اپنی زندگی سے کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، کارروائی میں 43 موٹر سائیکل رائڈرز گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مشہور سڑک شاہراہ فیصل پر وَن ویلنگ کرنے والے رائیڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، تینتالیس بائیک سواروں کو گرفتار اور 25 موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔

[bs-quote quote=”موٹر سائیکلیں وَن ویلنگ اور ریس لگانے کی غرض سے آلٹر کر کے بنائی گئی تھیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

پولیس کے مطابق 25 موٹر سائیکلیں وَن ویلنگ اور ریس لگانے کی غرض سے آلٹر کر کے بنائی گئی تھیں، ان پر سوار 43 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے نوجوان شاہراہ فیصل پر گروپ بنا کر ریس لگا رہے تھے، ریس کے دوران وَن ویلنگ کا مظاہرہ بھی کیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ ملک کے متعدد شہروں بالخصوص کراچی کی سڑکوں پر نوجوانوں میں وَن ویلنگ کا خطرناک شوق ایک وبا کی طرح پھیلا ہوا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  گجرانوالہ میں 55 سالہ بزرگ ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار


نئے سال کی آمد اور اہم تہواروں کے علاوہ رات کو بھی سڑکوں پر لڑکے ٹولیوں میں ریس لگاتے اور وَن ویلنگ کرتے ہیں، جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا ہے اور ہر سال متعدد لڑکے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں