اشتہار

پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال عوام پر بھاری رہا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کا ایک سال عوام پر بڑا کڑا گزرا اس دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسلسل جاری رہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کا ایک سال عوام پر بڑا کڑا گزرا۔ حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے دعووں اور وعدوں کے برعکس انہیں ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کی مزید دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ اس ایک سال کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسلسل جاری رہا۔

وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران ٓٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار 544 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا، چینی 36 روپے 45 پیسے فی کلو اور ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 342 روپے 57 پیسے مزید مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چکن 111 روپے 7 پیسے، آلو 24 روپے 42 پیسے، پیاز 34 روپے 72 پیسے فی کلو جبکہ کیلے 110 روپے 24 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

- Advertisement -

اسی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں انڈے 128 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، تازہ دودھ 46 روپے 45 پیسے فی لٹر, دہی 57 روپے 6 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایک سال میں مٹن 256 روپے 95 پیسے, بیف 108 روپے 23 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

پی ڈی ایم کی حکومت میں پاکستان کے مہنگے ترین ایک سال میں دال ماش 152 روپے 71 پیسے، دال چنا 83 روپے فی کلو دال مونگ 113 روپے 93 پیسے، دال مسور 60 روپے 84 پیسے فی کلومہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں لہسن کی قیمت 57 روپے 56 پیسے فی کلو بڑھی جبکہ اس عرصے میں 190 گرام چائے کا پیکٹ 252 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا، نمک کا 800 گرام پیکٹ 17 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا جب کہ ایک سال میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اوسطاً 691 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں