کراچی/ لاہور : ملک بھر میں پیاز اسی سے سو روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے ٹماٹرکی فی کلو قیمت 160 سے250 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے، دیگر سبزیوں کی طرح اب ٹماٹر اور پیاز بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔
ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمیتوں کو آگ لگ گئی ہے، بیس سے تیس روپے فروخت ہونے والی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
کراچی میں پیاز اسی سے سو روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے جبکہ ٹماٹر ایک سو ساٹھ سے ڈھائی سو کے درمیان فروخت ہورہے ہیں۔
کراچی کے شہری بھی پیاز اور ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، سکھر کے شہریوں نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کے اضافے کو دھماکا قرار دےدیا۔
لاہوری بھی روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نالاں ہیں، عوام کی کمر مہنگائی نے ویسے ہی توڑ رکھی ہے اوپرسے ہر کھانے میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ جانے سے شہری پریشان حال ہیں مگرحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔