کراچی: ای کامرس اور آن لائن شاپنگ کا بڑھتا رجحان، عید قرباں پر بھی آن لائن شاپنگ زور پکڑ گئی، اب گھربیٹھے بھی قربانی کا جانور خریدیں۔
تفصیلات کے مطابق اگر آپ کے پاس منڈی جانے کا وقت نہیں تو قربانی کا جانورآن لائن خریدیں، ملک کے بڑے کیٹل فارمز نے ویب سائٹس بنا لی ہیں، جہاں آپ آن لائن جانور پسند کریں اور گھرلے آئیں۔
اگرآپ بے حد مصروف ہیں تو جانوروں کو گھر پہنچانے کے ساتھ ساتھ قربان کرکے گوشت گھر پہنچانے کا آپشن بھی موجود ہے۔
آن لائن منڈی میں بکرے کی قیمت ستائیس ہزار سے اکتالیس ہزار تک ہے، اس کے علاوہ گائے اور اونٹ میں حصے کی سہولت بھی موجود ہے۔
آن لائن قربانی میں گائے کے حصہ کی قیمت بارہ ہزار جبکہ اونٹ میں حصہ پچیس ہزار سے شروع ہو رہا ہے۔
بیرون ممالک رہنے والوں کیلئے بھی آن لائن سہولت نے کافی آسانی کردی ہے، ڈالر میں ادائیگی کریں اور بتا دیں کہاں اور کسے گوشت پہنچانا ہے۔