تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا

کراچی: محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے موٹر رجسٹریشن ونگ کھولنے کا فیصلہ کرلیا، ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں موٹر رجسٹریشن ونگ 14 مئی سے کھولے جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ای میل، ایس ایم ایس کے ذریعے اپائنٹمنٹ لینا ہوگا، مقررہ وقت پر صرف مخصوص افراد مطلوبہ دستاویز جمع کرائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسرے روز درخواست گزار کو دستاویزات وصول کرنے کے لیے بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کوایکسائز آفس اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وزارت داخلہ 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ وزیر اعظم آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیراعظم آفس کیطرف سے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ٹوکن ٹیکس کی رقم کیلئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم متعارف کرائے جائیں ۔

پی ایم آفس کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ نیشنل بینک کی تمام برانچوں کو فیس جمع کرنے کا پابند بنایا جائے۔ محکمہ ایکسائز کو خصوصی افراد کیلئے کاؤنٹربنانے کے ساتھ ساتھ آن لائن سسٹم کی عوامی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -