تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

صرف ذہین افراد ہی اس تصویر میں غلطی تلاش کرسکتے ہیں!

آپ کے سامنے ایک سالگرہ کی تقریب کی تصویر میں جس میں کچھ بچے جمع ہیں۔ برتھ ڈے بوائے کیک کاٹنے کی تیاری کر رہا ہے تصویر میں کیا بڑی غلطی ہے؟

ذہنی آزمائش کے لیے بصری دھوکوں کو پرمبنی پہیلیاں بہت سود مند ہوتی ہیں۔ کھیل ہی کھیل میں اس کے ذریعے کسی بھی شخص کی ذہنی استعداد کو جانچا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پہیلیاں بہت شہرت حاصل کر رہی ہیں اور روز نت نئی تصویری پہیلیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک تصویری پہیلی آج آپ کے سامنے ہے جس میں ایک سالگرہ کی تقریب کا منظر آپ کے سامنے ہے۔ خواتین اور بچے میز کے گرد کھڑے ہیں اور برتھ ڈے بوائے اپنے کیک کاٹنے کی تیاری کر رہا ہے جب کہ عقب میں سالگرہ کے حوالے سے غباروں اور جھنڈیوں سے کی گئی سجاوٹ بھی نظر آ رہی ہے۔

سالگرہ کی تقریب جیسی ہونی چاہیے اس کے مطابق یہ منظر نامہ بالکل درست ہے لیکن اس میں ایک بڑی سنگین غلطی ہے جو ذہین افراد کی کھوج سکتے ہیں۔ اگر آپ ذہین ہیں تو 7 سیکنڈ میں اس غلطی کو تلاش کرکے بتائیں۔ تصویر کو دوبارہ دیکھیں۔

تصویر دیکھیں تو بظاہر اس میں کوئی غلطی نظر نہیں آتی ہے لیکن غور سے دیکھیں۔ کیونکہ جواب کافی آسان لیکن مشکل ہے اس لیے یکسو ہوکر نظروں اور دماغ کا تال میل ملائیں تو غلطی سامنے اور بہت واضح ہے۔

اگر آپ اب بھی تصویر میں غلطی ڈھونڈنے میں ناکام رہے تو نیچے تصویر دیکھیں اور اس کے ساتھ غلطی بھی جان لیں۔

اس تصویر میں بڑی غلطی غباروں پر درج نمبر اور کیک پر لگی موم بتیوں کی تعداد ہے۔

غباروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ برتھ ڈے بوائے اپنی ساتویں سالگرہ منا رہا ہے جب کیک پر نظر ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ بچے کی چھٹی سالگرہ ہے اور یہی سب سے بڑی غلطی ہے۔

Comments

- Advertisement -