تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

صرف سیکیورٹی خدشات پر عدالت میں پیش نہیں ہورہا، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف سیکیورٹی خدشات پرعدالت میں پیش نہیں ہورہا، سپریم کورٹ سے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عدالت میں پیشی کے سوال پر کہا کہ صرف سیکیورٹی خدشات پرعدالت پیش نہیں ہورہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں، حکومت پر انہیں اعتبار نہیں، سپریم کورٹ ذمہ داری لے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی تو ویڈیو لنک پرسماعت کرلی جائے تمام کیس ایک جگہ سن لیں۔

انھوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایسا ہوچکا، بھارتی وزرائےاعظم کے کیس یکجا کرکے سیکیورٹی دی گئی تھی۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "دی رپورٹرز” میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے پچھلے بیان کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے وضاحت دی کہ میں نے یہ کہا تھا کہ ملک کی خاطر میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، اس بات کو غلط طور پر لیا گیا، میں چوروں سے کبھی ہاتھ نہیں ملاؤں گا، ہم ملک دشمن نہیں ہیں، ہمیں فکر ہے کہ ملک چوروں کے ہاتھوں میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ چاہتی ہے کہ تحریک انصاف اور فوج میں لڑائی ہوجائے جبکہ ہمارا مفاد اس میں ہے کہ پاک فوج مضبوط ہو۔

Comments