جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

صرف لفظ نسل کشی ہی بیان کر سکتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں کیا کر رہا ہے، بیلجیم

اشتہار

حیرت انگیز

بیلجیئم کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صرف نسل کشی کا لفظ ہی بیان کر سکتا ہے کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے۔

وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے کہا کہ "صرف لفظ نسل کشی” ہی بیان کر سکتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں کیا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ، یہ میرے بس میں نہیں ہے کہ میں اس طرح کے بیانات دوں لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ یہ نسل کشی کے بہت قریب ہ۔ میں نہیں جانتا کہ اس لفظ کے استعمال سے پہلے اور کیا ہولناکیاں پیش آنی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ غزہ سے موت، تباہی اور بھوک کی تصویریں دیکھ کر "بہت غصہ” محسوس کر رہے ہیں، میں اپریل سے کہہ رہا ہوں کہ انسانی ناکہ بندی سراسر بے عزتی ہے کسی آبادی کو جان بوجھ کر بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے۔

اسرائیل پر پابندیوں کے بارے میں پریوٹ نے کہا کہ بیلجیئم کی حکومت اور یورپی حکومت دونوں کو اسرائیل پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں دونوں طرف کے فوجی اور سیاسی رہنماؤں اور یہودی آباد کاروں کے خلاف پابندیوں کے حق میں ہوں جو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زبردستی بے دخل کر رہے ہیں۔

بیلجیئم کی حکومت کے لیے اب صورتحال کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے، اسرائیل کو حرکت میں لانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں