ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

تیل کی یومیہ پیداوار کے حوالے سے اوپیک کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ویانا: خام مال پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے آئندہ برس جنوری سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔

اوپیک پلس گروپ میں شامل 23 ممالک کے توانائی و پیٹرولیم امور کے وزرا کا اجلاس ہوا جس میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم نے غیر پیدا کنندگان ممالک کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاملات پر گفتگو کی۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اویپک نے جنوری 2021 سے تیل کی پیداوار یومیہ پانچ لاکھ بیرل بڑھانے کا  فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: یومیہ تیل کی پیداوار کتنی ہوگی؟ اوپیک کا اہم اجلاس

اجلاس کے بعد  اوپیک نے اپنے اعلان میں  واضح کیا ہے کہ  ماہ جنوری میں تیل کی  یومیہ پیداوار 5 لاکھ بیرل تک بڑھا دی جائے گی۔   جس کے بعد یومیہ 7.2 ملین بیرل کی پیداوار 7.7 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2021 میں تیل کی یومیہ دو ملین بیرل پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں