ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اوپن ہارٹ سرجری کی عکاسی کرتا چاکلیٹ کیک

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے جوڑے نے ایسا کیک تیار کیا جسے کوئی بھی دیکھ کر آسانی سے کھانے کو تیار نہیں ہوگا۔

باصلاحیت بیکر جوڑے نے اوپن ہارٹ سرجری کی منظر کشی پر مبنی چاکلیٹ کیک بنایا جسے انہوں نے مقامی اسپتال کو بطور تحفہ پیش کیا۔اس کیک کی تصاویر کو دیکھ کر آپ بھی ایک منٹ کے لیے دنگ رہ جائیں گے۔

میڈیکل کے طالب علموں کے لیے تیار کیے جانے والے کیک کو اوپن ہارٹ سرجری پر بنایا گیا جس میں خون بہنے کے منظر کو بھی سرخ کریم کی مدد سے دکھایا گیا جبکہ اس کی زمین انسانی دھڑ جیسی بنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بیکنگ کا شوق رکھنے والے جوڑے کا نام نینا اور جون بلیک برن اور تعلق آکلینڈ سے ہے۔

کیک کی زمین کو انسانی کھال کے رنگ کا بنایا گیا جبکہ اس میں خون کے لیے اسٹابری سمیت جیلی کی مدد سے سرخ رنگ کو نلکیوں‌ میں داخل کیا گیا۔جوڑے کے مطابق کیک کو سرجیکل ٹولز کی مدد سے بنایا گیا اور اسے ٹھوس کرنے کے لیے چاکلیٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کیک بناننے کا مقصد طب سے وابستہ افراد کی خدمات کو سرہانا تھا۔ ہم نے یہ کیک وائیکاٹو اسپتال کے شعبہ عارضہ قلب کو بطور تحفہ پیش کیا۔

نینا کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ آخری مراحل میں ہمیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پھر ہم نے ماہر سرجن ڈیوڈ سے رابطہ کیا تاکہ وہ ہماری رہنمائی کریں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آپریشن میں استعمال ہونے والے آلوں کو بھی چاکلیٹ سے تیار کیا جسے دیکھ کر اسپتال کے تمام 300 ملازمین بھی ششدر رہ گئے تھے، سب نے اسے مزے سے کھایا اور خوب تعریف بھی کی‘۔

نینا کا کہنا تھا کہ ’اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہمیں جو مثبت پیغام ملا اُس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی اور ہم نے آئندہ بھی ایسے کیک تیار کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں