تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی کے لئے بڑی خوشخبری، اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے شہر قائد کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی شہر میں 2016 سے تاخیر کے شکار گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں کی پہلی کھیپ ستمبر میں کراچی پہنچ چکی ہیں، کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے یہ ہائبرڈ بسیں چین میں تیار کی گئی ہیں۔

ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں، گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے جس پر روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سواری کرسکیں گے۔

اسد عمر کے مطابق گرین لائن منصوبہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا واحد منصوبہ نہیں بلکہ وفاق کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کراچی کے لیے پانچ بڑے منصوبے شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -