تازہ ترین

اورنگی ٹاون میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، ملزمان کی جدید اسلحے سے فائرنگ

کراچی: اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ میں ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دروان 140 سے زائد مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اتوار کے روز دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم ہوا تھا جس کو پولیس نے بڑی مشکل سے کنٹرول کیا جس کے بعد آج صبح پولیس نے رینجرز کی مدد سے آپریشن کیا گیا۔

 9 جولائی کو پولیس آپریشن کے دوران اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایرانی کیمپ میں دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم کے دوران اسلحے کی نمائش کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس اپنی موبائل چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔

تاہم آج پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں  منشیات فروش گروپوں کے درمیان تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان سے بھاری تعداد میں چرس، آئس، کرسٹل، ہیروئن، تیار، غیر تیار گٹکا ماوا، تمباکو اور چوری، چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہے۔

          گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آپریشن سے قبل علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل کارڈن کر کے سیل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -