اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی : شاہراہ قائدین پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، کیبن اور پتھارے ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے شاہراہ قائدین پر گرینڈ آپریشن کرکے فٹ پاتھ پر موجود کیبن اور پتھارے ضبط کرلیے جبکہ کئی فٹ باہر نکلے شیڈز کو بھی گرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ انسداد تجاوزات سیل عدالتی حکم کے بعد ایکشن میں آگیا، ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری اور مشینری کے ساتھ شاہراہ قائدین کے سروس روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر موجود کیبنوں اور پتھاروں کو اٹھا لیا۔

اس موقع پر موجود افراد نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی جسے پولیس نے کنٹرول کرلیا۔، انتظامیہ نے کچھ افراد کو پیر تک تجاوزات ہٹانے کی مہلت دے دی۔

آپریشن کے دوران کئی فٹ باہر نکلے شیڈز کو بھی باھری مشینری کے ذریعے نکال دیا گیا، فٹ پاتھ پر موجود پتھارے اور کیبن بھی اٹھا لیے گئے۔

آپریشن کےدوران کوئی گرفتاری عمل میں آئی نہ ہی کوئی جرمانہ کیا گیا، بیشترافراد کی جانب سے پیر تک کی مہلت مانگنے پر انسداد تجاوزات سیل نے آپریشن پیر تک ملتوی کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں