کراچی : پولیس اورکے ڈی اے عملے کو ناظم آباد مجاہد کالونی میں تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر آپریشن مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد مجاہد کالونی میں تجاوزات کے خلاف کےڈی اے،ضلع انتظامیہ اوراینٹی انکروچمنٹ پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔
مجاہد کالونی میں فیزتھری میں عمارتیں اوردکانیں کومسمارکرنے کا آغازکیا گیا تو آپریشن کرنے والی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔
اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا ، کشیدگی کے باعث پولیس نے شیلنگ اورہوائی فائرنگ کی اور خواتین سمیت پانچ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث آپریشن روکنا پڑا، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ سے مشینری کونقصان پہنچا۔