تازہ ترین

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلرریلوے کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

اسلام آباد:سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے ریلوے انتظامیہ نے پیر سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کی ضمن میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے.

 قائم مقام چیف جسٹس نے ریلوےحکام کو پراجیکٹ‌ مکمل کرنے کے لیے فوری تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا.

کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں سرکلرریلوےکے راستے سےتجاوزات فوری ہٹانےکا حکم دیا گیا.

سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کے سی آر کی بحالی میں مزید وقت ضائع نہ کیا جائے اور تجاوزات کے خلاف عملی قدم اٹھایا جائے۔

اس ضمن میں ریلوے حکام کا موقف ہے کہ عدالتی حکم پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے.

،مزید پڑھیں: سپريم کورٹ کا کراچی سرکلر ريلوے اور ٹرام لائن کو بحال کرنے کا حکم

مزید پڑھیں: سرکلر ریلوے کی بحالی: میئر اور کمشنر کراچی متحرک

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک مسائل گمبھیر شکل اختیار کر چکے ہیں، اس ضمن میں سرکلر ریلوے کی بحالی ایک دیرینہ مطالبہ تھا.

اب اس ضمن میں اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کی روشنی میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے.

Comments

- Advertisement -