جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے، 3 سپاہی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر خفیہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 3 سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 3 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین سپاہی شہید ہوئے، شہدا میں کرک کے رہائشی سپاہی اریب احمد شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں بنوں کے رہائشی سپاہی ضیا الاسلام اور اورکزئی کے رہائشی لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران27سالہ سپاہی صدام شہید اور 2جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں