اشتہار

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز کی کارروائی، 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کر کے 3 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

آپریشن کے تحت صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی، اوچ، ٹوبہ نوخانی، سنج سیلا اور سبدر میں کارروائیاں کی گئیں۔

- Advertisement -

کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف نوعیت کے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی تحویل میں لیے گئے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں بھی پنجاب رینجرز نے کارروائی کی۔ کارروائی میں 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں