جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

آپریشن ردالفساد: فورسز کی اہم کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

سبی: دہشت گردوں اور فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، بلوچستان میں فورسز کی اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور بھاری مقدار میں دھماکاخیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سبی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، ہتھیار اور دھماکا خیزمواد زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

- Advertisement -

قبل ازیں رواں سال جنوری میں آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے قلات، خاران میواند میں مشتبہ ٹھکانوں پر اہم کارروائیاں کی تھیں۔

مذکورہ کارروائی کے دوارن دو دہشت گرد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود مواد برآمد کیا گیا تھا۔

آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں