تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ناقابل یقین واقعہ : دس سالہ بچے کو 5 روز بعد کنویں سے کیسے نکالا گیا؟

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کنویں میں چار روز تک پھنسے رہنے والے دس سالہ بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور میں جمعے کو پیش آیا تھا جہاں دس سالہ راہول سہو کھیلتے ہوئے 60 فٹ گہرے کنویں میں گرکیا تھا، جسے ایک سو چالیس گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بچہ جلد صحت یاب یوجائے گا۔

امدادی کاموں میں اتار چڑھاؤ

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے کی کنویں میں گرنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں گئیں، پہلے پہل روایتی طریقے یعنی رسی کی مدد سے بچے کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تاہم وہ بے سود رہا۔کنویں کی گہرائی کو موازنہ کرنے کے بعد روبوٹک ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے گجرات کے روبوٹ انجینئر کا سہارا لیا گیا تاہم یہ کوشش بے کار ثابت ہوئی آخر کار کان کنی کے ماہرین نے کنویں کے قریب سرنگ کھودنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے پانچ سال تک آلو کو فریج میں کیوں رکھا؟ جانئے

امدادی کاموں کے دوران بچے کو آکسیجن کے فراہمی پائپ لائن کے ذریعے جاری رکھی گئی، جمعے سے جاری اس آپریشن میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، مقامی پولیس اور انتظامیہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

سرنگ کی کھدائی کا کام جاری تھا کہ ایک اور مصیبت آن پڑی کہ کھدائی کے دوران راستے میں بڑا پتھر آگیا تاہم کان کنوں نے جدید طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے اس مشکل کو بھی حل کیا اور مسلسل ایک سو چار گھنٹے پھنسے بچے کو کنویں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -