بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

آپریشن رد الفساد، وزیرستان سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بارود برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وزیرستان میں کیے گئے آپریشن رد الفساد میں اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد بھر پور طریقے سے جاری ہے جس میں پاک فوج کو ئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور بھاری مقداد اسلحہ برآمد ہوا اور متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی اورجنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن وزیرستان کےعلاقوں متری،دتہ خیل،پانگی پری خیل میں کیےگئے اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بارود برآمد کر کے تحویل میں لے گیا ہے۔

انٹیلی جنس بنیادوں پر کیئے گئے سرچ آپریشن کے درمیان اینٹی ایئرکرافٹ گن، راکٹ، چھوٹی مشین گنیں اور دیگر گولہ بارود برآمد
کیا گیا ہے جسے دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن رد الفساد نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر لی ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے اور وہ اسلحہ بارود چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں جن کا پیچھا کر کے حراست میں لیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں