ممبئی : بھارت کے پاکستان پر حملہ کے بعد انڈیا کی تمام اسٹاک مارکیٹس گر گئیں، ماہرین کا کہنا ہے بھارتی سرمایہ کار پریشانی میں اپنے حصص فروخت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے پاکستان کے تاریخ ساز دفاع کے بعد انڈیا کی تمام اسٹاک مارکیٹوں میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور تمام اسٹاک مارکیٹیں گرگئیں۔
نیفٹی ففٹی انڈیکس اوربی ایس ای سینسک انڈیکس میں بڑی کمی ہوئی، نیفٹی 24 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے سینسیکس انڈیکس مین 300 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا
اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے بھارتی حملے نے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل کیا ہے، سرمایہ کار بڑے پیمانے پرشیئرز فروخت کررہے ہیں اور مارکیٹ سے نکلنے کو ترجیح دے رہے ہیں.
یاد رہے یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے 6اور7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ تاریخ دہرائی، بھارت نے رات کی تاریکی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے 6 مقامات پر حملے کئے، 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فضائی حملوں کا بھرپور اور مربوط جواب دیا، پاکستان نے بھارت کے حملے کا جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے۔