جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

اسرائیل نے بھارت کے پاکستان پر حملے کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : اسرائیلی سفیر  رووین آزار نے بھارت کے پاکستان پر حملے کی حمایت کردی اور کہا بھارت کے آپریشن سندور کے حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ ایک بار پھر سامنے آگیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رووین آزار سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بھارت کے پاکستان پر حملے کی حمایت کردی اور کہا بھارت کےآپریشن سندور کے حامی ہے۔

اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے ہندوستان کے حق کی حمایت کرتا ہے، دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بے گناہوں کے خلاف ان کے گھناﺅنے جرائم سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔“

دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملوں پر دنیا بھر کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے اور دوست ملک بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

امریکی صدر نے حملےکو شرمناک قرار دیا جبکہ ترکیہ اور آزربائیجان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستانی شہریوں اورانفراسٹرکچرپر حملوں سے جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایران اور بنگلہ دیش نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، دونوں ملکوں سے پرسکون رہنےکامطالبہ کیا۔

انڈونیشین وزارت خارجہ نے کہا فریقین بحران کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دیں جبکہ روس کا کہنا تھا کہ پاک بھارت فوجی تصادم پر گہری تشویش ہے، اختلافات پرامن طریقے سے حل کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نےبھارتی جارحیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں